0

اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کا رات کے وقت علاقے کے امن و امان کے حوالے سے معائنہ

ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے رات کے وقت علاقے کے امن و امان کے حوالے سے آلہ ڈھنڈ چیک پوسٹ، لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ، لیوی پوسٹ اماندرہ اور لیوی پوسٹ تھانہ کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران تھانوں کا ریکارڈ اور نفری چیک کی گئی اور پوسٹ کمانڈرز کو رات گشت اور مشکوک افراد پر نظر ثانی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اسی طرح بٹ خیلہ بازار میں قصائیوں کی دکانوں، سبزی کی دکانوں، بیکریوں کی دکانوں، الیکٹرانکس شاپس، شوز شاپس اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ حکومت کی طے شدہ قیمتوں کا تعین کیا۔ تمام دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ حکومتی نوٹیفائیڈ پرائس لسٹ پر عمل کریں جبکہ بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات کے خلاف کروائی کی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں