وانا (مانند نیوز) تعمیر ملت چلڈرن پبلک ہائی سکول دانا رغزائی کے طالب علموں نے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے رغزائی بازار میں واک کا اہتمام کیا گیا، جسمیں سکول کے اساتذہ کرام کے علاؤہ طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل تعمیر ملت سکول نے علاقے کے ہر یتیم بچوں کو فری داخلہ اور مکمل فیس معافی کا اعلان کیا، جس پر علاقے کے لوگوں نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ یتیم بچوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے غریب بچوں کے فیس میں 50 ٪ رعایت ہوگا۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے پاس ان مسائل سے نکلنے کے لئے صرف ایک ہی راستہ ہے وہ اپنے علاقے میں تعلیم کو عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی قوم چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں، آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے۔ تعمیر ملت چلڈرن پبلک ہائی سکول دانا رغزائی کے ایک طلباء نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چاہییکہ تعلیم پر توجہ دے اور اپنے بچوں پر اعلی تعلیم حاصل کریں۔ سماجی کارکن عبدالرحمان وزیر نے کہا کہ ہمارے علاقے کیلئے فخر کی بات ہے ایک ایسے پسماندہ اور غریب علاقہ جہاں لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہے، وہاں پر ایسے اعلانات واقعی قابل تعریف ہے۔ اس سے علاقہ راغزائی کے غریب طلباء مستفید ہو سکیں گے۔ ایسی اقدام کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
