0

جامعہ ملاکنڈ کانووکیشن گورنر کی شرکت کے پیش نظر طلبہ ہاسٹل بدر

چکدرہ( مانند نیوز)جامعہ ملاکنڈ کانووکیشن گورنر کی شرکت کے پیش نظر طلبہ ہاسٹل بدر۔اسلامی جمعیت طلبہ کا کانووکیشن کے دن گورنر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔یونیورسٹی 4دن بند رکھنے کا نوٹفکیشن جاری،انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو ہاسٹل سے زبردستی نکالنے کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔قصہ خوانی میں بغیر پروٹوکول گھومنے والے گورنر کے آنے پر جامعہ کیوں بند کی جارہی ہے؟۔گورنر غلام علی کے23نومبر کو دورہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے پیش نظر جامعہ کو 4دن کے لیےبندجبکہ طلبہ وطالبات کو ہاسٹل بدر کردیاگیا۔یونیورسٹی انٹرنل میل فی میل ہاسٹلز زبردستی بند کروانے پر اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس اقدام کو مسترد کردیا۔گورنر غلام علی کے دورے کے پیش نظر یونیورسٹی 22سے 26نومبر تک بند رہے گی۔اسلامی جمعیت طلبہ سمیت متحدہ طلبہ محاذ جامعہ ملاکنڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز زبردستی بند کرنے کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ یونیورسٹی حکام کا طلبہ کو انٹرنل ہاسٹلز سے زبردستی نکالنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انتظامیہ ہاسٹلز بندکررہی ہے۔جس سے طلبہ کا تعلیمی کیرئیر بری طرح متاثر ہورہاہے۔ہاسٹلز میں پنجاب،سندھ،آزاد کشمیر اور دوردراز علاقوں کے طلباء مقیم ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ 23نومبر کو گورنر کے سامنے دھرنادیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں