0

جمرود پولیس ہمارے لاپتہ افراد کی ایف آئی آر درج نہیں کررہے جو ہمارا قانونی حق ہے، عامر سہیل

جمرود(نمائندہ مانند )جمرود پولیس ہمارے لاپتہ افراد کی ایف آئی آر درج نہیں کررہے جو ہمارا قانونی حق ہے،ایف آئی درج کی جائے۔ عامر سہیل ضلع خیبرتحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے عامر سہیل ولد خانزادہ گل نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا زاد رحمت اللہ ولد خانی گل اپنے دوست شوکت ولد مینار گل کے ہمراہ اپنی الٹو گاڑی نمبر ARD 534 گزشتہ روز گیارہ بجے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوچکے ہیں اور ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔انہوں نے کہاکہ جمرود تھانہ جا کر ایف آئی آر درج کرنے گئے تو ایس ایچ او اور پولیس عملے نے ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا اور ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ رحمت اللہ اپنے پلاٹ کے رقم جمع کرانے کے لئے 10 لاکھ روپے پلاٹ مالک کو حوالہ کرنے کے لئے جارہے تھے جو راستے سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمرود تھانہ جاکر ایف آئی آر درج کرنے کا کہا تو جمرود تھانہ ایس ایچ او نفیس آفریدی نے مختلف حیلے بہانے بناکر ایف آئی درج نہیں کی۔انہوں نے ڈی پی او خیبر، سی سی پی او پشاور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ہمارے لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں