0

عالمی یوم اطفال کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں پروگرام کا انعقاد

دیر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر نگرانی چایلڈ پروٹیکشن یونٹ کے تعاون سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈاریکٹر (چایلڈ پروٹیکشن یونٹ دیر پائین) محمد طیب نے عالمی یوم اطفال کے منانے کی اغراض و مقاصد بیان کی۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010، جوینائیل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور یونائیٹیڈ نیشن کنوینش ان دی رایٹس اف چلڈرن پر تفصیلی روشنی ڈالیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ نے اس موقع پر کہا کہ چایلڈ لیبرکے قوانین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مختلف ایکٹ پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے۔ چایلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور بچوں سے متعلق دوسرے قوانین کے حوالے سے سکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں اگاہی مہم شروع کی جائے جس میں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کریں گے۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈاریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ علی اکبر نے پروہیبیش آف ایمپلایمنٹ چلڈرن ایکٹ 2023 اور بانڈیٹ لیبر سسٹیم ابلوشن ایکٹ 2015 پر تفصیلی روشنی ڈالیں۔ تقریب سے اکبر خان لالا (ہیومن رایٹس ایکٹویسٹ) نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مختلف قوانین پر روشنی ڈالی اور ان کے عملی نفاذ کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کی تاکید کی۔ اکبر خان لالا نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری لڑائی میں بچوں کو مکمل تحفظ، طبی امداد اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔ مولانا عبدالرحمن حذیفی (مذہبی سکالر) نے کہا کہ ماں کی بطن سے لیکر موت تک اسلام نے بچوں اور بڑوں کو حقوق دئیے ہیں جو دنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دی۔ اسلام نے والدین کو پابند کیا ہے کہ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات، خوراک، تربیت کا خیال رکھیں۔ والدین اور اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کریں اور انہیں پیارو محبت سے سمجھائیں۔ بچوں کو ایک با کردار شہری بنائیں تاکہ وہ معاشرے کے فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔تقریب میں خصوصی بچوں کے سکول تیمرگرہ، منڈہ، اشیانہ گل ویلفیر ارگنایزیشن، گورنمنٹ ہائی سکول مانیال کے طلبا نے ملی نغمے، ترانے اور خاکے پیش کیے۔پروگرام میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شہزاد طارق، ہیومن رایٹس ایکٹوسٹ ابراش پاشہ، این۔ سی۔ایچ۔ ڈی دیر پائین کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر محمد اسد خان، ویلفیر ہوم چلڈرن چکدرہ کے انچارج نیک بادشاہ اور بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی بچوں نے مہمان خصوصی حضرت بلال کو شیلڈ پیش کی جبکہ ضلعی انتطامیہ اور چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے طلبا، مقررین کو شیلڈز دئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں