سخاکوٹ(مانند نیوز) مفتی کفایت اللہ جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر جبکہ مولانا سلمان تاثیر جنرل سیکرٹری مقرر۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی قایدین کے فیصلے کے روشنی میں مفتی کفایت اللہ امیر اور مولانا سلمان تاثیر کو جنرل سیکرٹری ائندہ پانچ سال کیلئے مقررکیا گیاہے۔نومنتخب عہدہ داروں نے دوبارہ اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے پر پارٹی کے مزکزی وصوبائی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ پارٹی کی ترقی کیلئے دن رات کام کریگی اور پارٹی کارکنوں کو مایوس نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ میں چھٹان کی طرح مضبوط ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں تینوں سیٹوں پر جے یوآئی کامیابی حاصل کریگی۔
