0

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ خیبر اور سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر کا یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

جمرود(نمائندہ مانند )چائلڈ پروٹیکشن یونٹ خیبر اور سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر کا یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد۔بچوں میں بیگز تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق چائلد پروٹیکشن یونٹ خیبر نے ملک کے دوسرے اضلاع کی اضلاع کی طرح گورنمنٹ شہید عبدالعظم ہائیر سیکنڈری سکول میں بھی یونیورسل چلڈرن ڈے کی آگاہی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرج ایریا واصل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبیداللہ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ خیبر آفیسر جمشید آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر حسیب الرحمان، سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر آفیسر حفیظ اللہ، اسسٹنٹ کمیشنر جمرود نصیر عباس، چئیرمین جمرود سیدنواب، وی سی چیئرمین شاہد خان، پرنسپل شاہجہان، اساتذہ کرام، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سٹاف، وی سیز چیئرمینان اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے کی،اس کے بعد ترانہ اور بچوں نے اس دن کے حوالے سے تقاریر اور ٹبلو بھی پیش کی۔ شرکاء نے یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کو بنیادی حقوق دینا ان کا بنیادی حق ہے اور والدین اپنے بچوں کی نشوونما اور تعلیم پر خاص توجہ دیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آئے اور انہیں اظہار رائے کی آزادی دے۔پروگرام کے آخر میں تقاریر، ٹیبلو،تلاوت اور ترانہ پیش کرنے والے بچوں میں بیگز تقسیم کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں