0

حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(مانند نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اسٹرائیک کور آمد پر کمانڈر منگلا کور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے جدید ترین VT-4ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کیلئے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں