0

حماس کو تباہ کر نے اور مغویوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیرِ اعظم

مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے اورمغویوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مغویوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمے داری ہے، جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں