0

خیبر پختونخوا میں چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا۔ بچوں کے علاج معالجے کاہسپتال کئی سال سے التوا کا شکار ہے جبکہ والدین بچوں کو علاج کے لیے دوسرے شہر لے جانے پر مجبور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت الرحمن نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے پورے فنڈز بروقت نہیں ملے۔ ڈاکٹر عنایت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 90 کروڑ روپے ہے، اب تک 3 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اگر یہ فنڈز مل جائیں تو منصوبہ کی تکمیل ممکن ہو گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں