0

محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2023ء میں ایتھلیٹکس کا مر حلہ مکمل

بٹ خیلہ (مانند نیوز)محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے گورنمنٹ /پرائیویٹ ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2023ء میں ایتھلیٹکس کا مر حلہ مکمل ہو گیا جبکہ کرکٹ کافائنل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری جولگرام نے جیت لیا،پی ٹی شو ملٹری ڈرل اور جمناسٹک میں گورنمنٹ ہائی سکول ملاکنڈنے پہلی پوزیشن حا صل کی100میٹر ریس میں ہائی سکول ہیروشاہ200میٹر میں اکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی 400میٹر میں ہائی سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈجبکہ800اور1600میٹر سمیت4×400میٹر ریس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری نے کامیا بی حا صل کی اسی طر ح4×100میٹر ریس میں ہائی سیکنڈری سکول ڈھیری جولگرام پہلے نمبر پر رہا،لانگ جمپ ٹرپل جمپ اورشاٹ پاٹ میں ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری فاتح رہاجبکہ ہائی جمپ اور جولین کے مقابلے میں ہائی سکول ہیروشاہ اور ڈسکس تھرو میں ہائی سکول گھڑی عثمانی خیل نے کا میابی حا صل کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں