0

ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، بڑی مقدار میں دودھ تلف اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائیضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیرخان خلیل نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ، موبائل لیب کے زریعے دودھ لے کر جانے والی گاڑیوں دکانوں سے سیمپل لے کو موقع پر تجزیہ کروایا۔ دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ کیمیکلز کی ملاوٹ، صفائی کے فقدان غیر معیاری دودھ کی فروخت پربڑی مقدار میں غیر معیاری دودھ کو ضائع کیا، متعلقہ افراد پربھاری جرمانہ عائد کیا۔شہری اشیائے خوردونوش خصوصا دودھ، جوسز، پانی اور دیگر مائعات کی کوالٹی کے حوالے سے اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم09929310553پر ضرور مطلع کریں تا کہ جدید موبائل لیب کے زریعے مائعات کا موقع پر تجزیہ ممکن بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں