0

پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن سے 90 سالہ بزرگ خاتون لاپتہ ہو گئیں

پشاور ( مانندنیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن نزد مشن ہسپتال سے 90 سالہ بزرگ خاتون جس کا نام لیوینہ بی بی ہے لاپتہ ہو گئی ہیں۔ گمشدہ خاتون کے بیٹے شکیل نے بتایا کہ ہماری والدہ لیوینہ بی بی جس کی عمر تقریباً 90 سال ہے گذشتہ پیر کے دن سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کی ان کی والدہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتیں۔انہوں نے عوم الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی کو ان کی والدہ کے بارے کوئی علم ہو تو برائے مہربانی ہمیں فوری طور پر مطلع کریں۔ فون نمبر ہیں۔ 0306-5912688- 0313-9195332 – 0321-9308817

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں