تورغر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسن زئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایگزیکٹو انجئیر واپڈا، ڈی ایس پی جدباء اور سپیشل برانچ کے اہلکاران و افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کے بجلی بلوں کی مد میں بقایا جات کو جلد از جلد ریکور کیا جائے اور کنڈا لگانے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے نیز سرکار کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔
