0

گورنمنٹ مڈل سکول لرسدین ملکانہ تحصیل سالارزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی سربراہی میں گورنمنٹ مڈل سکول لرسدین ملکانہ تحصیل سالارزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد,کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، انتظامیہ افسران کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ معاشرہ کی ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے تحصیل سالارزئی لر سدین کے قومی مشران، میڈیا برادری، وی سی چیئرمین، نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی,کھلی کچہری میں وی سی چیئرمین،علاقائی مشران، نوجوانان نے محکمہ ایجوکیشن، نادرا کی منظوری، بی ایچ یو، لائیو سٹاک، ایگریکلچرل، محکمہ جنگلات، گرلز پرائمری اور مڈل سکولوں کی منظوری، خوڑ پر پل کی منظوری، DRCاور ADR میں نمائندگی، کرائم کنٹرول، لاچی پوداجات پر پابندی، زیتون پوداجات لگانے اور دیگر درپیش بنیادی ضروریات اور علاقائی مسائل کو تفصیل کے ساتھ پیش کئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے لوگوں کے مسائل سنے۔جن میں سے بعض کے حل کے لیے فوری طورپراحکامات جاری کیں جبکہ بعض مسائل مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو عوام کی موجودگی میں ہدایات جاری کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں