0

غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے جھڑپوں میں وقفہ، راہداریاں ناکافی ہیں، اقوام متحدہ

غزہ(مانند نیوز ڈیسک)فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر تمر العریفائی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جھڑپوں میں وقفے یا راہداریاں غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کافی نہیں ہیں، مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے طویل عرصے سے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، شمالی غزہ تک پہنچنے کے لیے یہ ضروری ہے جہاں حماس کے ساتھ اسرائیلی فوج جھڑپوں میں مصروف ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں