0

11 سال کے فلسطینی بچے کا فٹبالر بننے کا خواب اسرائیل نے چھین لیا

غزہ(مانند نیوز ڈیسک) اسرائیل نے 11 سال کے فلسطینی بچے کا فٹبالر بننے کا خواب چھین لیا۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے ایسے میں کتنے ننھے بچے اپنے آنکھوں میں خواب سجائے مٹی تلے دب گئے اور کتنے بچے ایسے ہیں جو ابھی بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ایسے ہی ایک 11سال کا فلسطینی بچہ بھی ہے جو فٹبالر بننا چاہتا ہے لیکن اسرائیل نے اس بچے کے خواب کو چھین لیا۔بتایا جارہا ہے کہ 11 سالہ بچہ مراکشی فٹبالر یاسین بونو کا فین ہے اور بچے نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اسے موقع ملا تو اپنے آئیڈیل بونو سے ملنے جائے گا۔ جب مراکش فٹبالر کو اپنے ننھے فلسطینی مداح کو پتا چلا تو انہوں نے فورا ہی کال کرکے بچے کا دل رکھ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں