0

اسلامی جمعیت طلبہ کا28 نومبر کو تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان

پشاور(مانند نیوز )اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کے ناظم محمد انیس اور دیگر طلباء نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں پرنسپل اور چیف پراکٹر کی جانب سے فہم قران کلاس پر پابندی اور محفل موسیقی سجانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جو ہر گز قابل قبول نہیں۔ 28 نومبر کو تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر اس کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی پریس کلب سب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ میں دیگر طلباء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر الزام لگایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کی انتظامیہ پرنسپل اور چیف پراکٹر فہم قران کلاس پر پابندی لگارہے ہیں جبکہ محفل موسیقی سجانے کے لئے تقریب منعقد کررہے ہیں جو ہمیں بحیثیت مسلمان یہ فیصلہ ہر گز قبول نہیں۔ ان کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے۔ حکومت فوری طور پر پرنسپل اور چیف پراکٹر کو برطرف کردیں۔ بصورت دیگر ہائیرایجوکیشن سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کرینگے۔انہوں نے غیر اسلامی اور غیر شرعی فیصلے کے خلاف 28 نومبر کو تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں