0

اپر چترال کے مختلف جگہوں میں قائم غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی

چترال(مانند نیوز)اپر چترال کے مختلف جگہوں میں قائم غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی کرکے سیل کر دی گئی۔ڈی سی اپر چترال ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان کے ہمراہ 3 کریش پلانٹس کو قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر بند کردئے۔ انہوں نے کریش پلانٹس مالکان کو اپنے پلانٹس کے بابت قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی ورنہ کریش پلانٹس بدستور بند رہیں گے۔ بند کئے جانیوالے پلانٹس میں کریش پلانٹ واقع کلاک، کریش پلانٹ واقع دومادومی اور کریش پلانٹ واقع پرواک شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں