0

شبقدرچارسدہ ،انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شبقدرچارسدہ(مانند نیوز)انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،اسلحہ نمائش،ڈبل سواری،کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیاں قائم،پولیس افسران و اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات،ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کیدستوں کو مزید متحرک۔ کردیاگیاانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان جناب محمد سلیمان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کی قیادت میں چارسدہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کی براہ راست نگرانی ڈی پی او چارسدہ نذیر خان بذات خود کررہے ہیں،پولیو ڈیوٹی پر روانہ سے پہلے ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ میں انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق افسران بالا کی طرف سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کےپرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے،پولیو مہم کے پرامن انعقادکے لییپولیس افسران اور جوانوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا اور پولیو ٹیم کے سیکیورٹی کا پورا خیال رکھنے کے ہدایات جاری کردئیے گئے ہیں، ضلع بھر میں اسلحہ نمائش،ڈبل سواری اور کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کردی گئی گئی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں