0

لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

چترال(مانند نیوز)لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ فل پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گی۔نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انتظامی آفسران اور ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔پولیو ٹیمز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان پولیو ٹیمز کے سیکیورٹی کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کے ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں