0

اسد اللہ بھیر کا دوستوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس

وانا (مانند نیوز) جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری اسد اللہ بھیر نے دوستوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ اتھاریٹیز نے پرانا سول ہسپتال وانا پر پلازہ بلڈنگ تعمیراتی کام کو نہ روکا گیا تو جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر سیاسی محاذ پر عوام کے حقوق کیلئے ہر قانونی و آئینی حکمت عملی اپنانے سے باز نہیں آئیگی،انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر کی سیاست عوام کے لئے بلاغرض جاری رکھنے کا تہیہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے لئے ایف سی کے ادارے رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے موجودہ کمانڈر سکاؤٹس فورس برگیڈیر اویس شمیم کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اویس شمیم نے ریسکیو 1122 کی تعمیراتی کام روک رکھا ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی تعمیر روک کر اب پرائیویٹ پلازہ تعمیر کرنے اور لیز پر دینا عوام کے حقوق پر ڈاکہ قراردیا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیف الرحمان نے کہا کہ مقامی سیاسی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے، لیکن جماعت اسلامی ہر فورم پر مذکورہ اتھاریٹیز کے خلاف آواز اٹھانے میں عوام کے ساتھ ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ ھیلتھ کے املاک کے نقصانات کا وزیراعلی خیبرپختونخوا ارشد حسین، گورنر خیبرپختونخوا اور الیون کور پشاور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نوٹس لیں۔اس موقع پر سابقہ امیر ندیم خان، یوتھ صدر ممتاز خلیل، سابق الخدمت صدر وہاب خان، ناظم اسلامی جمیعت طلبہ صلاح الدین وزیر و دیگر موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں