0

اس طرح کی رنگا رنگ کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد ضلع سے لیکرصوبائی سطح پر بھی کیا جانا چاہیئے، کمشنر ہزارہ

ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالسلام کہا ہے کہ اس طرح کی رنگا رنگ کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد ضلع سے لیکرصوبائی سطح پر بھی کیا جانا چاہیئے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں یہ ایتھلیٹ ان مقابلوں کے منتظر ہوتے ہیں اور ان مقابلوں کے انعقاد سے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ہمارے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے پیر کے روز ایبٹ آباد میں کمشنرہزارہ انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر اتھلیٹ اور آفیشل سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا باقائدہ افتتاح کیا جبکہ انکے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد توصیف احمد، ریجنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال خان، صدر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن آفتاب احمد سیکریٹری مظہر محمود حمزہ خان شوکت حسین،ہری پور ایتھلیٹکس کے صدر حسنین امین مانسہرہ سے اسسٹنٹ ڈی ایس او ذیشان خان، بٹگرم سے سید حبیب اور اپر کوہستان لوئر کوہستان کوہستان پالس کے ڈی ایس اوزبھی اس موقع پر موجود تھے اور8اضلاع کے 300,ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور جیولن تھرو،ڈسکس تھرو.انگ جمپ، ٹرپل جمپ اور 100/200/400 1500///600/800میٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوں رہے ہیں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالسلام نے میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کریں کئے۔ڈسٹرکٹ و ریجنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالی انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایونٹ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔کمشنر ہزارہ نے احمد زمان کو بہترین ایونٹ منعقد کرانے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں