0

ایبٹ آباد ،انسداد پولیو مہم 27نومبر تا یکم دسمبر کے پہلے روز کے اختتام

ایبٹ آباد (مانند نیوز)انسداد پولیو مہم 27نومبر تا یکم دسمبر کے پہلے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ایوننگ ری ویو میٹننگ کا انعقاد کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے پہلے روز کے اختتام پر پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے پولیو ٹیمز، ٹیمز انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مارننگ اسمبلی میں تمام لوگوں کی حاضری اور مہم کے دوران پروٹوکول، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹرانزٹ ٹیمز کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے موبائل ٹیمز کو فعال بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اڈوں، تمام مرکزی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں میں ٹیمز موجود ہوں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں اور اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے ڈراپس ضرور پلائیں تا کہ انکی مدافعت بہتر ہو اور وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ہیلتھ سید صہیب شاہ، ڈاکٹر اشفاق ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعید الرحمن یدون، ڈاکٹر محمدواصل رحمان کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر ابراد ڈی پی ایم ٹی، اے ڈی ای او وسیم فضل، نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہانگیر پرویز، ڈاکٹر رابعہ ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر ثناء نمائندہ ڈبلیو ایچ او، اے ایس ڈی ای او فیمیل، ڈاکٹر عائشہ ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر نفیسہ طارق نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر عاطف سعود ای پی آئی کوآرڈینیٹر، فوکل پرسن ڈی ای او سی ندیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں