0

ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 30 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، کاشف خان

پبی (مانند نیوز ) نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں 227 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نو شہرہ کاشف خان نے کہاریسکیو 1122 اس وقت نوشہرہ کے 8 آٹھ مختلف سٹیشنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 30 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 42 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 178 میڈیکل، 01 آگ لگنے کے واقعات، 03 جرائم، ڈوبنے کے واقعات کی تعداد 0 جبکہ 03 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 227 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران پانچ افراد جان بحق ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نو شہرہ کاشف خان نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ہسپتال سے ہسپتال منتقل کرنے کی 43 ایمرجنسیز میں 43 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کو منتقل کیا،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں