0

پشاور میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا

پشاور(مانند نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ 27 نومبر سے 03 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کے ہمراہ حسن خیل کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ انھوں نے پولیو سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے زور دیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ سے قطروں سے نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے موٹر وے پشاور انٹرچینج پر قائم انسداد پولیو ٹرانزٹ پوئنٹ کا بھی دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کرنے اور سواریوں کے ساتھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایت کی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کے ہمراہ موٹروے پر سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قائم چیک پوسٹ کا معائنہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر سٹاف سے ملاقات کی اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کے ہمراہ سول ہسپتال شمشتو کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے او پی ڈی اور ڈینٹل بلاک کا معا? کیا اور سروسز کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہسپتال انچارج کے خلاف کارروائی / انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں