0

پشاور میں دلیپ کمار کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا

پشاور(مانند نیوز) برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار شہنشاہ جزبات یوسف خان (دلیپ کمار) کی 100 ویں سالگرہ انکے آبائی گھر محلہ خداداد پشاور میں جوش و جزبے سے منائی گئی اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے انکے بلند درجات کے لئے دعا کی پروگرام کے مہمان خصوصی سید جواد حسین کاظمی صدر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکرٹری شکیل وحیداللہ خان نے کیک کاٹا. چیمبر کے صدر نے کہا کہ یہ صنعت کاروں اور تاجروں کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج انکی نمائندگی کے طور پر مجھے اس پروگرام میں خصوصی دعوت دیکر کیک کاٹا گیا اس موقع پر شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ دلیپ کمار صاحب نہ صرف برصغیر کے عظیم اداکار تھے بلکہ پوری دنیا میں انکی ایک الگ پہچان رہی ہے. پاکستان اور ہندوستان کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کے لئے انکی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ بہترین الفاظ میں یاد رکھا جائے گا وہ امن کے سفیر تھے. کلچرل ہیریٹیج کونسل گزشتہ 16 سالوں سے انکی سالگِرہ باقاعدگی سے مناتے چلے آئے ہیں جسکا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو آپس میں جوڑے رکھنا ہے پیار محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے انہوں نے پاکستان اورہندوستان فلم انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی سالگِرہ پر ہندوستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈین جانی لیور، آنجہانی ونودھ کھنہ، آنجہانی فلم ساز ساگر سرحدی، وجنتی مالا، وحیدہ رحمان، جمیلہ یوسف، سائرہ بانو منوج کمار پاکستان سے جاوید شیخ مرحوم قوی خان فردوس جمال اور اداکار ندیم نے مختلف مواقع پر دلیپ کمار کی فنی اور زاتی زندگی پر اپنے تاثرات لائیو کال پر دیتے رہے. یاد رہے دلیپ کمار صاحب نے بیماری میں اپنے آخری الفاظ سلام اور شکریہ کیساتھ اہل پشاور سے ممبئی َے لائیو کال پر ادا کئے تھے. شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہیگا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں