0

خیبر پختونخوا میں رواں سال نمونیا کے 93ہزار کیسز رپورٹ

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں رواں سال نمونیا کے 93ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے کہا کہ پشاور میں 9ہزار اور مردان میں 14ہزار 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔صوابی میں 7ہزار، ہری پور میں 11ہزار اور سوات میں ساڑھے 8ہزار نمونیا کے کیسز سامنے آئے۔صوبائی محکمہ صحت نے کہا کہ دیرلوئر میں نمونیا کے 12 ہزار اور دیراپر میں ساڑھے 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ 2022 کی نسبت رواں سال نمونیا کے کیسز میں کمی ہوئی، گزشتہ سال ایک لاکھ 27 ہزار بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ اینٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم سے نمونیا کے روک تھام میں بہتری آئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں