0

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح تاحال 42 فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے، لکڑی، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے یہ بھی بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی بھی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں