0

مسٹر پشاور کا ٹائٹل ذیشان خان نے جیت لیا

پشاور(مانند نیوز)پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر پشاور 2024کا ٹائٹل ذیشان خان،جونیئر مسٹر پشاور کا ٹائٹل شہاب خان، مینز فزیک کا ٹائٹل ہارون خان، یحیی کلاسک فزیک کا ٹائٹل دانیال خان اور یحی کلاسک کا ٹائٹل وقار احمد نے جیت لیا اس سلسلے میں پشاور کینٹ میں قیوم اسٹیڈیم کے ارینا ہال میں جونیئر مسٹر پشاور2024،مین فزیک یحیی کلاسک اور یحیی کلاسک مین فزیک کے مقابلے منعقد ہوئے خیبر پختون خوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمن سیکرٹری جنرل عدیل خان کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والے مقابلوں کی نگرانی پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک انور زیب خان،جنرل سیکرٹری عباد اللہ خان اور فنانس سیکرٹری عبدالمجید استاد نے کی ججز کے فرائض پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد نعیم اختر کی سربراہی میں مقرر ٹیم نے کی ان کی ٹیم میں پاکستان باڈی بلڈنگ ججز فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نبیل احمد، سیکرٹری جنرل فرحان چوہدری،پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایگزیکٹو باڈی تنویر اعجاز،نائب صدور محمد اسماعیل وحاجی جاوید شامل تھے جبکہ ان کے ساتھ ٹو ٹائم گولڈ میڈلسٹ مسٹر یونیورس و انٹرنیشنل پرو کارڈ ہولڈر نوجوان تنساز کاشف ملک بھی شریک رہے مقابلوں کے مہمان خصوصی میں پی کے 88 کے آزاد امیدوار امجد علی،مسٹر پشاور شہریار، افضل خان بلینکٹ کے مالک افضل خان، سرپرست ایشین جیم شاہد خان آفریدی وصدر حیدر خان، یوسف خان،پرویز خان،عتیق الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر آصف خان،سی ای او مشتاق ٹی منصور خان، مسٹر پاکستان سید محمد بابا،ناصر خان چمکنی، قیوم اسٹیڈیم کے باڈی بلڈنگ کوچ زاہد علی، صدر چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن شوکت علی،صدر ہزارہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن وسیم خان،سیکرٹری جنرل فاٹاباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن محمد یوسف،جائنٹ سیکرٹری پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن افتخار خان، عثمان غنی عبدالواحد عزیزی،شاہنواز اور سید شاہنواز بخاری و دیگرتھے ان مقابلوں میں پانچ مختلف کیٹگریز میں ہر ہر کیٹگری میں تین تین کلاسوں میں مختلف وزن اور قد کاٹھی کے حساب سے تقریباً 60 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا جبکہ صدر چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن شوکت علی کے جیم کے ایک ڈس ایبل تنساز ڈاکٹر مجاہد خان نے اسٹیج پر تن سازی کے جوہر دکھا کر مقابلوں کی تقریب میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں تماشائیوں کے دل موہ لیے اور ہر کسی نے اپنی تالیوں کی گونج سے ان کو بھر پور داد دی مقابلے میں شرکا سے اپنے خطاب میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد نعیم اختر نے کہا کہ مجمع میں اہالیان پشاور کے خانوں کے خان موجود ہیں جن کی موجودگی نے ان مقابلوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا مقابلوں میں ہر ہر کلاس میں حصہ لینے والے تنسازوں کو مہمان خصوصی نے ٹرافیاں، اسناد اور مڈلز پہنائے جبکہ پانچوں مقابلوں کے ونرز اور ڈسیبل تنساز ڈاکٹر مجاہد خان کو الگ الگ ٹائٹل پہنائے گئے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں