0

پاکستان،افغانستان،ایران،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد،کابل،تہران،نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان،افغانستان،ایران،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر آ گئے۔ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب،بھکر،منڈی بہائو الدین،ننکانہ بھلوال،چنیوٹ،اوکاڑہ،اٹک،چکوال اوردیگر شہروںمیں زلزلے کے محسوس کئے گئے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاو،سوات،بنوں،مردان،ڈی آئی خان،چارسدہ،پارا چنار،، نوشہرہ،،ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔مظفر آباد،وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔دیامر سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،پنجاب بھرکی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کیآفٹرشاکس سے نمٹنے کے لئے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا۔افغانستان میں 6.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔بھارتی شہرنئی دہلی اور پیرپنچال کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں