0

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی

اسلام آبا (مانند نیوزڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اسٹوری شیئر کی ہے۔انسٹااسٹوری میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے دونوں بیٹے پی ٹی آئی کا جھنڈا پکڑے ہوئے ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قاسم خان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے بھی عام انتخابات سے ایک دن پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ میں مذکورہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔اس جعلی اکاؤنٹ سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووٹ فار پی ٹی آئی کا استعمال کریں اور اپنے انگھوٹے کی تصویر بھی شیئر کریں اور بتائیں کہ ʼمیں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا‘ ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی قاسم خان کے نام سے منسوب اس اکاؤنٹ کی مذکورہ پوسٹ کو توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب جمائمہ نے اسے ری پوسٹ کیا اور اپنی حایت پی ٹی آئی کے لیے ظاہر کی۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دیواضح رہے اس سے قبل جمائمہ نے اپنے بیٹوں کی مذکورہ تصویر ایکس پر خود پوسٹ کی تھی اور ساتھ میں پاک الیکشن کا ہش ٹیگ استعمال کیا تھا اور 8 فروری بھی لکھا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ پوسٹ کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کرکے قاسم خان کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں