0

نوازشریف اور شہباز شریف کا مولانافضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، حکومت سازی پر مشاورت

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،دونوں رہنمائوں کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔قبل ازیں لیگی صدر شہباز شریف نے بھی 24 گھنٹوں کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا۔شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حالیہ انتخابات اور انتخابی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔سربراہ جے یو آئی(ف) نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدھ کو مجلس شوری ٰمیں مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں