0

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدیدالرحمن کی ضمانت منظور

شانگلہ(مانند نیوز) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدیدالرحمن کی ضمانت منظور، عام انتخابات کے بعد شانگلہ میں صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے3 ایم پی او کے تحت سدید الرحمن کو گرفتار کر کے پشاور جیل منتقل کر دیا تھا جنہیں پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی 3 ایم پی او آرڈر کالعد م قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی رہنماؤں نے الپوری میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں حاجی سد یدالرحمن سمیت اس کے جماعت اور خاندان کے بیشتر افراد کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے جن میں حاجی سدید رحمان گرفتار ہوا تھا جبکہ باقی افراد نے بی بی اے کیا تھا۔منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ میں کیس کی سماعت مقرر ہوئی جس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ شانگلہ ایک جماعت کو نشانہ بنا رہی ہے اور تھری ایم پی او کے تحت گزشتہ کہیں مہینوں سے ان کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ حا جی سدید رحمن کی فوری رہائی کو یقینی بنائی جائے۔ادھر قانونی ماہرین نے پی ٹی ائی کے صوبائی حکومت بنتے ہی مطالبہ رکھا ہے کہ وہ سب سے پہلے خیبر پختون خواہ میں تھری ایم پی او سمیت کہیں کالے قوانین کی فوری خاتمہ کرے،انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھری ایم پی او سمیت کہی کالے قوانین کے تحت ہمیشہ سیاسی لوگ انتظامیہ کو استعمال کر کے انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب یہ صورتحال اور یہ روش تبدیل ہونی چاہیے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں