0

جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں پشتو ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام ایک بڑی تقریب کا انعقاد

وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں پشتو ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پشتو مادری زبان کا دن جوش وخروش سے منایا۔ جبکہ وانا بازار میں اس حوالے سے ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واک میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ وانا پشتو ادبی ٹولنہ کے صدر امین جان امین وزیر سے پشتو زبان میں ایک شعر لکھا ہے۔ اردو ترجمہ” پشتون اس وقت پشتون زبان سے لطف اٹھائے گا جب پشتو زبان اپنی زبان پر عام ہوجائےگی۔ اس حوالے سے شاعر اور آر جے راحیل نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح پشتو زبان کا عالمی دن ہم نے جوش وخروش سے منایااسکے منانے کا مقصد اپنے علاقائی زبان کو فروغ دینا ہے۔ وانا پشتو ادبی کاروان کے بانی رکن بیت اللہ بیت نے کہا کہ مادری زبان منانے کا مقصد یہ ہےکہ ہم نے علاقائی زبان اور “مورانئی ژبہ” کو کس طرح ترجیح دینا ہے۔ جس طرح باقی دنیا کے ملکوں نے اپنی زبان کو ترجیح دیا یے اس لئے ان ممالک نے امن، خوشحالی اور ترقی حاصل کی ہے۔ یاد رہے وانا پشتو ادبی ٹولنہ اور وانا پشتو ادبی کاروان ہر سال 21 فروری کو پشتو مادری زبان کا دن بڑی شوق سے منایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پروگرام میں شریک شاعروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ مالی تعاون کریں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں