0

شانگلہ میں برف باری کے بعدموسم صاف ہوتے ہی برف جم گئی آمد ورفت میں شدید مشکلات

شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں 2روز برف باری کے بعدموسم صاف ہوتے ہی برف جم گئی آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا الپوری تا خوازہ خیلہ مین روڈ کی صفائی صحیح نہ ہونے کی وجہ سے منگل کے روز خوا ہ زہ خیلہ سے انے والی اور الپوری سے جانے والی دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی شانگلہ کا مین شاہراہ طویل بندش کے بعد دوپہر تین بجے کے بعد عارضی طور پر کھولا گیا۔ برف سے ڈھکی مین شاہراؤں پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے جبکہ چین کے بغیر گاڑیوں چلانے پر بھی مکمل پابندی ہے۔ الپوری ماچاڑ،ناغہ،بورڈ،چڑتنگی کے مقام پر سڑک پر برف کی صفائی نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ ناغہ اور بڑے ناغہ میں بھی صفائی صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں مقامی افراداور آنے والے سیاح بھی پھنس گئے تھے۔شانگلہ پولیس اور مقامی لوگوں نے ٹریفک کے روانی میں صبح سے بھرپور جدوجہد کی تا ہم برف جمنے کی وجہ سے مین شاہراہ کی کھلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شانگلہ میں انے والے سیاحوں۔ٹرانسپورٹرز اور علاقہ مکینوں نے مین شاہراؤں کی درست صفائی نہ ہونے پر برس پڑے اور حکومت سے متعلقہ ادارے کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ شانگلہ میں اس سال برف باری کی شدت زیادہ ہوگی تا ہم کوئی اقدامات نہیں کی گئی۔برف سے ڈکے میں شاہراؤں کی صفائی ہیوی مشینری کے بجائے چھوٹے مشینری کے ذریعے کی جا رہی ہے جو درست نہیں ہو رہی۔مسافر،سیاحوں،علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹر نے مطالبہ کیا کہ الپوری سے شانگلہ ٹاپ اور ٹوپسین تک بڑی مشینری کی دستیابی کرکے پڑی برف ہٹانے کی اقدامات کیے جائیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں