0

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلی کا امیدوار لائیں گی۔ صوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں