0

کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شاندار مقابلے

پشاور(مانند نیوز)مسٹرخیبرپختونخوا کاٹائٹل عنایت خان، جونیئرکا عبدالوہاب، مین فیزیک کا عمادعلی، مسٹرفیزیک کا محسن، ماسٹرخیبرپختونخوا کا الیاس خان اورسعید کلاسک کا ٹائٹل وقار احمد نے جیت لیاخیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے میں باڈی بلڈنگ کے سب سے بڑے مقابلوں کی نگرانی ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمن اورسیکرٹری جنرل عدیل خان نے کی مقابلوں کے مہمان خصوصی صدرتاجر انصاف شاہد خان جبکہ دیگرمہمانوں میں ملاکنڈ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی افضل خان،شاہد خان آفریدی، صدرحیدرخان،سینئرصحافی ابراہیم خان،ملک شاہ نواز،ملک انعام ایڈووکیٹ، ملک خان زیب ایڈووکیٹ، بانی صدر شاہ عالم وسیکرٹری فنانس ذاکر احمدخان، سماجی شخصیات محمدیوسف، پرویزخان، زاہدخان،آصف برادر،بخت بلند،افضل ریمبو، مسٹر پاکستان 2024سیدمحمد عرف بابا، صدرپشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ملک انورزیب خان،سیکرٹری جنرل عباداللہ خان، صوبائی و پشاورایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں، بنوں سے زاہد خان،نوشہرہ سے خائستہ خان،چارسدہ سے شوکت علی، محمدخان، عزنان صدیقی،حاجی جمیل خان، منصورخان، محمدایاز، مردان سے جہانزیب خان، رضوان اللہ ملاکنڈ اور دیگر شامل تھے ان مقابلوں میں ججزپینل کی سربراہی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد نعیم اختر تھے جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ ججزایسوسی ایشن فرحان چوہدری، ایگزیکٹیو ممبر محمد اسماعیل، وتنویراعجاز کی ٹیم انکے ہمراہ تھی مقابلے مختلف کٹیگریز پرمشتمل جونیئر کی 65,60اور 70 کلو گرام،مسٹرکی تین 75.70اور 80کلوگرام جبکہ فیزیک کی پانچ فٹ سات انچ،پانچ فٹ نو انچ،اوراس سے اوپر،مسٹرمامسٹرکی ایک اور سعیدکلاسک کی دو ہیوی کلاسوں پرمشتمل 55سیز ائد تن سازوں نے حصہ لیاجن کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع،پشاور،سوات،چارسدہ،نوشہرہ،بنوں،ڈیرہ،کوہاٹ،ملاکنڈ،خیبر سے تھا فیزیک کی پانچ فٹ سات انچ کی کلاس پشاورکے محسن،پانچ فٹ نو انچ کی کلاس چارسدہ کے عمادعلی اورا س سے اوپر کی کلاس نوشہرہ کے احتشام نے جیتی جونیئرکی ساٹھ کلوگرام کی کلاس ڈیرہ اسماعیل خان کے محمدعتیق،65کلوگرام کی کلاس پشاورکے عامر اورسترکلوگرام کی کلاس پشاور کے عبدالوہاب، مسٹرکی 70کلوگرا م کی کلاس ملاکنڈکے انعام اللہ،75 کلوگرام کی کلاس پشاورکے وقاراحمد اور 80کلو گرام سے اوپرکی کلاس پشاورکے عنایت خان نے ون کی مقابلوں میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے تالیوں کی گونج سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پانچ گھنٹے کے طویل دورانیے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں بڑی دلچسپی کے ساتھ بیٹھے رہے صوبائی ایسوسی ایشن نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام تن سازوں کوٹرافیاں،میڈل اور سرٹیفکیٹ دئے جبکہ تمام معزز مہمان کو خصوصی شیلڈ سے نوازاگیا مقابلوں کے ونر میں سوالاکھ کے قریب نقد انعام موقع پر دئیے گئے جبکہ مسٹر کے پی ودیگرونرزکوٹائلز اوربین الاقوامی معیار کی ٹرافیاں دی گئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں