0

نوبی وزیرستان اپرمیں لوٹ مار کا بازار گرم

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ جنوبی وزیرستان اپرمیں لوٹ مار کا بازار گرم، کوئی پرسان حال نہیں،قدرتی آفات کے دوران متاثرین کے لئے آیا ہوا سامان سفارش اور اقربا پروری کی بنیاد پرتقسیم کاسلسلہ جاری ہے، متاثرین کے لئے آنے والا نان فوڈ آئٹمزکیٹس (این ایف آئی کیٹس) میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی اطلاعات ذرائع کے مطابق قدرتی آفات سے متاثرہ قبائلی غریب عوام کے لئے آنے والا سامان جو ڈسٹرکٹ کمپاونڈ جنوبی وزیرستان اپر کے گودام میں پڑا ہے ، پر آئے روز ڈاکے ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے, قبائلی عوام کی فلاح وبہبودکے لئےکرونا اور سیلاب کے دوران آنے والا سامان جس میں ٹینٹ، ملٹی فوم اور دیگر نان فوڈ آئٹمزکیچن سیٹ اوردیگرسامان شامل ہیں، کو ضلعی انتظامیہ میں موجود اہلکاروں کی ملی بھگت اور اقربا پروری پر تقسیم کرنے کی آئے روز معمول بن چکا ہے، دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر میں مستقل مقیم عام عوام جو دوران برف باری تباہ مکانات میں کسمپرسی کی زندگیاں بسر کر رہے ہیں کو پچھلے کئی سالوں سے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، جبکہ یہاں پر موجودحکام کی جانب سے اپنے من پسند افراد اور ٹاوٹس میں آئے روز تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، قبائل عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا کہ پچھلے ایک سال کے دوران تقسیم کئے گئے سامان کی مکمل انکوائری کیا جائے اور خرد برد میں شامل اہلکاروں اور افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں