0

ڈسٹرکٹ فوڈز کنٹرول درگی اور سخاکوٹ بازاروں کا چیکنگ

سخاکوٹ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فوڈز کنٹرول(DFC) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ ملاکنڈ نور حیات خان نے اپنیٹیم اے ایف سی اکبر علی خان، شاہد خان،عمران خان، عظمت اللہ اور دیگر سٹاف کے ہمراہ سیکرٹری فوڈز خیبرپختونخوا ظریف المعانی،ڈی جی فوڈز خیبرپختونخوا یاصرحسن خان اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مھمند کے ہدایت پر درگی اور سخاکوٹ بازاروں کا چیکنگ کی اور تاجر برادری سے کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس اور عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں عبادت کا ثواب ستر درجے بڑھ جاتا ہے اس لئیے ھم سب کا فرض بنتاہے کہ عبادتوں کے ساتھ ساتھ عوام کو خوردنی اشیاء میں منافع کم سے کم رکھے تاکہ متوسط طبقہ بھی مستفید ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز درگئی کیمعروف کاروباری سنٹر المعران میگاہ مارٹ درگئ بازار ملاکنڈ کے چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماشائاللہ درگی ملاکنڈ میں بڑے بڑے کاروباری مراکز ہے جس میں المعران میگاہ مارٹ ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں اور درجنوں افراد اس میگاہ مارٹ میں ملازمت کرتے ہیں اس کو ایک انڈسٹریز کا مقام حاصل ہے انھوں نے تمام تاجر برادری جس میں قصائی برداری، سبزی فروشوں، دودھ و دہی فروشوں، سویٹس اینڈ بیکرز، فروٹ فروشوں، کریانہ سٹوروں اور میگاہ مارٹس وغیرہ مالکان سے اپیل کی ہے کہ کوشش کرے کہ پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹس سے بھی کم ریٹ پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو کم ریٹ پر خوردنی اشیاء فراھم کی جائے تاکہ غریب روزہ دار بھی خریداری اسانی سے کرے انھوں نے کہا کہ ھم روزانہ کے حساب سے بازاروں کے چیکنگ کرینگے اگر کسی دوکاندار نے صارفین کو لوٹنے کی کوشش کی تو سیدھا جیل اور ان سے جرمانہ بھی وصول کرینگے انھوں نے تمام تاجر برادری کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے پر عمل درامد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر المعران میگاہ مارٹ درگئ بازار ملاکنڈ کے ایم ڈی حبیب الرحمن درانی نے ڈی ایف سی ملاکنڈ نور حیات خان کو یقین دلایا کہ ھم نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کسٹمرز کو مکمل ریلف اور خصوصی ڈسکاؤنٹ صارفین کو دینگے معیار اور مقدار کی ضمانت دینگے بعد ازں ڈی ایف سی نور حیات خان نے المعران میگاہ کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا اور خوردنی اشیاء کے معیار، مقدار اور پیکنگ چیک کی جو تسلی بخش قرار دیا ان کو معیار، مقدار اور صفائی پر خراج تحسین پیش کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں