0

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاکنڈ،نوشہرہ اور دیر لوئر میں کاروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سوات ایکسپریس وے، نوشہرہ کینٹ ایریا اور دیر لوئر میں گزشتہ روز کارروائیاں کیں اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاکنڈ فوڈ سیفٹی ٹیم نے صبح سویرے سوات ایکسپریس وے پر ناکہ بندی کی اور اشیاء خوردونوش لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نمونوں کا معائنہ کیا گیا دودھ ٹینکرز سے نمونے لے کر 3 ہزار لیٹرز سے زائد دودھ غیر معیاری اور ملاوٹی ثابت ہونے پر تلف کیا اور اسی طرح ایک گاڑی سے 250 پیک مس لیبل اور غیر معیاری آئسکریم بھی برآمد کرکے تلف کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیے دوسری جانب نوشہرہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھی کینٹونمنٹ بورڈ کے انتطامیہ کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ میں کاروائیاں کیں اور متعدد بیکری پروڈکشن یونٹس کے معائنے کیے معائنے کے دوران چار بیکری یونٹس کو حفظانِ صحت کی اصولوں اور ناقص صفائی پر سیل کرتے ہوئے مختلف بیکری یونٹس سے غیر معیاری اور مضر صحت تقریباً 12 سو لیٹرز شربت،10 کلو رنگ، 200 لیٹرز آئل، 10 کلو بیسن، 125 کلو شیرہ بھی پکڑ کر موقع پر تلف کیا۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دیر لوئر ٹیم نے بھی کمبڑ، زیمدارہ، منڈہ، خال،تیمرگرہ اور تالاش کے بازاروں میں مختلف اشیاء خوردنوش کے معائنے کیے اور 65 کلوگرام سے زائد زائیدالمیعاد خوراکی اشیاء برآمد کرکے ضائع کر دیا ترجمان نے کہا کہ مختلف کارروائیوں کیدوران مختلف کاروباروں پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے ھدایت دی۔کہ تمام فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور اس سلسلے میں بلا وجہ کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی واصف سعید نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ فوڈ اتھارٹی حکام کیساتھ تعاون کریں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری خوراکی آشیاء کاروباروں کیخلاف فوڈ اتھارٹی انسپکشن ٹیموں کو بروقت آگاہ کریں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں