0

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

اسلام آباد (مانند نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔پاک بھارت میچ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی پُرجوش ہیں۔پاکستان چیمپئنز کے یونس خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، ہماری ٹیم نے کافی تیاری کی ہے اور ہم ایک بہترین کھیل پیش کریں گے۔اسی طرح کے خیالات کا اظہار بھارتی چیمپئنز کے رکن سریش رائنا نے بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز ہے اور 7 جولائی کا میچ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے۔لیگ میں شریک پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی (کپتان)، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، صہیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد شامل ہیں۔بھارتی ٹیم میں یوراج سنگھ (کپتان)، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گرکیرت مان، راہول شرما، نامن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونئے کمار، دھاول کلکرنی، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں