0

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ شولام وچوبئی میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک عورت اور ایک بچی زخمی

وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ شولام وچوبئی میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک عورت اور ایک بچی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ شولام وچوبئی میں منگل کے روز شام کے وقت تحصیل برمل کے علاقہ شولام وچوبئی میں مومین خان گنگی خیل شاخ خوجمت خیل نامی شخص کے گھر کے اندر کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک بچی زخمی ہوئے، جن کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہیں۔ علاقے کے عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دئیے گئے، علاقے کے لوگوں نے متاثرہ خاندان کے لئے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان سے بھرپور مالی امداد فراہم کریں تاکہ گھر کے کمرے کی چھت دوبارہ مرمت کرسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں