0

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ڈینگی سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

شرینگل (مانند نیوز)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ زوالوجی اور یونیورسٹی ہیلتھ یونٹ کے زیر اھتمام ڈینگی سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں انتظامی افسران فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شعبہ زوالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء خلیل اور ہیلتھ یونٹ کے رحیم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاو کیلئے سب کو اگاہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شرکاء کو ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد میں ابتدائی علامات، تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے اگاہ کیا۔ جامعہ میں نوٹس بورڈز پر آگاہی بروشر لگائے گئے طلباء کو بروشر دئے گئے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انفرادی طور پر بریف کیا گیا۔ شعبہ زوالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء خلیل نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے اگاہی مہم کا سلسلہ مزید بڑھاینگے جامعہ میں اس حوالے سے کمیپ لگاینگے اور طلباء کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک کرنے کی کوشش کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں