0

مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے، مولانا فضل الرحمن

ڈی آئی خان ( مانند نیوز ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔ ڈی آئی خان میں نجی محفل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختیار ہو کر سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیئے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں