0

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ملاکنڈ(مانند نیوز)عید الاضحیٰ 2024 ختم ہو چکی ہے، لیکن ہمارے صفائی کے ہیروز کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں منعقدہ تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے سرشار ملازمین کو قربانی کے جانوروں کے فضلوں کو ٹھکانے لگانے میں ان کی انتھک کوششوں پر اعزاز سے نوازا گیا۔ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند اور تحصیل میونسپل آفیسر محمد افضل نے کہا کہ یہ لوگ ہماری کمیونٹی کے لئے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کا ہم اعتراف کرتے ہوئے ان کو سرٹیفکیٹ پیش کر رہے ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں