ڈی سی مالاکنڈ کا درگئی میں کھلی کچہری

جمرات 23 جنوری 2020


ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے عوام کے مسائل و مشکلات و شکایات کو موقع پر حل کرنے کیلئے بدھ کے روز گھڑی عثمان خیل تحصیل درگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی ڈاکٹر سہیل الرحمن،لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ معزیزین علاقہ،سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اپنے درپیش انفرادی اور اجتماعی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیااور ان سے انکے حل کی درخواست کی جن میں سوئی گیس کے کم پریشر،بجلی کے بوسیدہ تاروں کی تبدیلی منشیات کے خاتمے سمیت محکمہ صحت و تعلیم،آبنوشی سے متعلق لوگوں کے مطالبات شامل تھے۔جبکہ عوام نے درگئی میں قائم ہونے والی صنعتوں والی صنعتوں میں مقامی افراد کی بھرتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع ہی پر حل کرنے کیلئے متعلقہ ضلعی افسران کو احکامات جاری کئے جبکہ بعض نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے انھوں نے متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنے کیلئے عوام کو یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ منشیات کی بیخ کنی اور اس لعنت کے خاتمے میں عوام کا ضلعی انتظامیہ سے تعاون انتہائی ناگزیر ہے اور عوام کی شرکت کے بغیر انتظامیہ اکیلے کامیابی حاصل نہیں کرسکتی اس لیے عوام اس سلسلے میں انتطامیہ سے بھر پور تعاون کرے۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے گزشتہ چھ ماہ میں منشیات فروشی میں ملوث بڑے بڑے مافیاز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک لاکھ اور 24  ہزار گرام منشیات برآمد کرلیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کی گئے مطالبات و شکایات کو من وعن حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔علاقے کے عوام نے مذکورہ علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے بنیا دی مرکز صحت گھڑی عثمان خیل کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھوں ادویات کے سٹور میں مریضوں کو دیئے جانے والے دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan