لکی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دیا

بدھ 12 فروری 2020


لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر عظمت خان بنگش  خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ لکی کے حدود گاوں لنڈاحمد خیل خالی میدان نزد بیھٹک عبدالرحمن واقع لنڈاحمدخیل میں ایک درجن کے قریب قمازباز جوا کھیلنے میں مصروف ہیں، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی ہیدکوارٹر عظمت خان نے  فوری کارروائی کی ہدایات دیتے ہوے ایس ایچ او تھانہ لکی سیدایاز خان کی سر براہی میں دیگر پولیس نفری پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا، ایس ایچ او تھانہ لکی سید ایاز خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاوٴں لنڈاحمدخیل  میں قمار بازی میں مصروف 13 ملزمان عرب خان، جاوید، عصمت اللہ،نزیر احمد،صفت اللہ،ثنائاللہ، غلام علی، اکرام اللہ، عمران، عبدالرحمن، نادرخان، نورنبی، عطاالرحمن سکنان لنڈاحمدخیل  کو گرفتار کرتے ہوئے داو پر لگی رقم داومنی 17000 ہزار روپیہ اور ملزمان سے تلاشی کے دوران 2150 روپیہ  اور آلات قماربازی ایک عدد تاش بھی  برآمد کر لیے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ لکی میں جرم 5 قمازبازی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan