ملاکنڈ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس

بدھ 12 فروری 2020


ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر نے کہاہے کہ 17 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرناہم سب کا قومی فریضہ اور ذمہ داری ہے اس لیے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بدھ کے روز 17 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے کئے گئے انتطامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ملاکنڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر مراد نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آنے والی پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہوگی جس کے دوران ضلع ملاکنڈ میں ایک لاکھ 36 ہزار 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس کے لیے 526 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جوکہ گھر گھر میں جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے۔متعلقہ ٹیموں کے لیے فل پروف سیکورٹی کا بھی بندوبست کیا گیاہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمرکے بچوں تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan