بنوں پولیس آفیسر سیاسی دباؤ قبول نہ کرے, ڈی پی او

بدھ 12 فروری 2020


بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور خان آفریدی ڈی پی او یاسر آفریدی نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر مواقعوں پر بنوں پولیس نے فرنٹ لائن پر لڑکر دھرتی پر امن کی بحالی میں صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے بنوں ریجن میں کوئی بھی پولیس آفیسر سیاسی دباؤ قبول نہیں کرے پولیس مکمل طور پر آزاد ہے عوام کے تحفظ اور مظلوموں کی دادرسی میں کسی قسم کی کوئی برداشت نہیں کیا جائے گا تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پولیس کی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں ریجن میں امن خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا دنوں اضلاع کے پولیس نے جس دلیری کے ساتھ امن کی بحالی میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ہمیشہ حصہ رہے گا ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ پولیس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مسائل کے حوالے سے رپورٹ کرے گی بنوں اور لکی مروت میں امن کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پولیس کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہے تاہم پولیس افسران کسی بھی معاملے میں دباؤ کو قبول نہ کرے اگر کوئی سیاسی دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تو ہمیں آگاہ کریں اُنہوں نے کہا کہ دہشت اور خوف کی فضاء کو ختم کرنے بنوں کی  بہادر پولیس فورس کی قربانیاں رئیگاں نہیں جائیں گی پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں پولیس افسران دیگر کاموں میں مداخلت نہ کرے جن پولیس افسران کی دوسروں کے کاموں میں مداخلت کے شواہد ملے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اُن کا کہنا تھا کہ ریجن پولیس کے مسائل وضروریات کے حوالے سے آئی جی ثناء اللہ عباسی کو آگاہ کردیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کے ذریعے عوام کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan